مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے کئی افراد نئے نئے بہانے تلاش کر رہے ہیں /عمر عبدا ﷲ

اب کورنا وائرس کے پھیلاو کو تبلیغی جماعت کے ساتھ جوڑا جارہا ہے

سرینگر31 //مارچ//یو پی آئی // نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے تبلیغی جماعت کو ہدفہ تنقید کا نشانہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی افراد کا اب یہ شیوا بن گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو کسی نے کسی طریقے سے بدنام کر رہے ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبدا ﷲنے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ کورنا وائرس کے پھیلاو کو تبلیغی جماعت کے ساتھ جوڑنا حیران کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ کئی افراد کا یہ مشن ہی ہے کہ وہ مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے سے بدنام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسی منظر کشی کی جارہی ہیں کہ جیسے کورنا وائرس کو پوری دنیا میں مسلمانوں نے پھیلایا ہے۔

Comments are closed.