سرینگر/31مارچ/سی این آئی// انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے بھارتی حکومت کو خط لکھا جس میں انہوںنے مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر میں تیز رفتا ر انٹر نیٹ خدمات جلد از جلد بحا ل کی جائے ۔ انہوںنے لکھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی سے لوگوں کی صحت شدید خطرے میںڈال دیا جبکہ سکول کے بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثرہو رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وادی کشمیر میں تیز رفتار انیٹر نیٹ خدمات پر مسلسل پابندی کے چلتے انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جلد از جلد تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات بحال کی جائے ۔ گروپ نے بھارتی حکومت کے نام ایک تحریری مکتو ب میں زور دیا کہ کشمیر میں تیز رفتار 4Gانٹر نیٹ خدمات کو جلد بحال کیا جائے ۔ ۔انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے ایک خط میں کہا ہے کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی رفتار کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے آگاہی کے لئے "بری طرح ناکافی” ہے۔انٹرنیٹ کی بندش نے گھر میں اسکول کے بچوں کی تعلیم میں بھی رکاوٹ پیدا کردی ہے۔انہوںنے لکھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی سے لوگوں کی صحت شدید خطرے میںڈال دیا جبکہ سکول کے بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثرہو رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.