سرینگر/31مارچ: محکمہ اسکولی تعلیم نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت پروفیسر وینا پنڈتہ کو 30اپریل 2020تک جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیر پرسن کے بطور برقر ار تعینات رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر حکومت کے پرنسپل سیکرٹری برائے اسکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسین سامون کی جانب سے با ضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ۔ اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر وینا پنڈتہ کابطور بورڈ چیرپرسن عہدہ3اپریل 2020ختم ہو رہا تھا تاہم اس میں توسیع کرکے اب پروفیسر وینا پنڈتہ 30اپریل 2020تک بورڈ کی چیر پرسن کی حیثیت سے اپنے عہدے پر برقرار رہے گی ۔قابل ذکر ہے کہ پروفیسر وینا پنڈتہ نے دو سال قبل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیر پرسن کا عہد سنبھالا تھا جس دوران انہوں نے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن میں ایک نمایاں تبدیلی عمل میں لائی تھی ۔ جہاں ان کی قیادت میں بورڈ کے کام کاج میں ایک نئی تبدیلی آئی تھی وہیں امتحانی نتایج بھی ان کی قیادت میں مقررہ وقت کے اندر ہی ظاہر کئے گئے جس کے باعث طلبہ نے کافی راحت کی سانس لی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.