ویڈیو:کورنٹئن مرکز میں 14دن گزارنے کے بعد 78افراد گھروں کو رخصت
آج ایک اور گروپ کو رخصت کیا جا رہا ہے ، سلسلہ جاری رہے گا / ضلع انتظامیہ سرینگر
سرینگر/31مارچ: کورنٹائن میں 14گزارنے کے بعد ضلع انتظامیہ سرینگر نے سوموار کو 78افراد کو گھروں کو رخصت کیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ بیرون ریاستوں سے وارد ہوئے طلبہ اور دیگر افراد کو 14روز تک کورنٹائن میں رکھنے کے بعد ضلع انتظامیہ سرینگر نے سوموار کو انہیں گھروں کو روانہ کیا ۔ سرینگر کے ڈلیگیٹ علاقے میںقائم ہوٹل ہیمال میں ان 78افراد نے 14روز گزارے جس کے بعد ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر سرینگر حنیف بلکی کی موجودگی میں انہیں گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ ای ڈی سی سرینگر حنیف بلکی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 78افراد کو 14روزہ کورنٹین کے بعد گھروں کو رخصت کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد بیرون ممالک سے وارد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سرینگر کے ڈلیگیٹ علاقے میں قائم ایک ہوٹل میں 14روز کیلئے کورنٹین کیا گیا تھا اور 14روز مکمل ہونے کے بعد انہیں گھر وں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج یعنی منگل کو بھی ایک گروپ کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ آج سے یہ سلسلہ جاری رہے گا جن جن نے 14روزہ کورنٹین مکمل کیا ہوگا ان کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گئی ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے چلتے بیرون ریاستوں سے آنے والے تمام افراد کو 14روزہ کورنٹین میں بھیج دیا گیا جبکہ بیرون ریاستیوں سے وارد ہونے والے افراد کیلئے سرینگر کے علاوہ تمام ضلعی مقامات پر کورنٹین مراکز کا قیام عمل میںلایا گیا ۔
Comments are closed.