ایک ہفتے قبل نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی نوجوان سکمز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا

توریگام کوکگام میں کہرام

سرینگر/31مارچ: جنوبی ضلع کولگام کے مضافات میں 21مارچ کو نا معلوم مسلح افرا د کی فائرنگ میں زخمی ہوا نوجوان سرینگر کے سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کولگام سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ضلع کولگام کے علاقے توریگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ28 سالہ نوجوانوسیم احمد ولد محمد امین پر نزدیک سے گولیاں چلائی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا ۔ نمائندے کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد مذکورہ نوجوان کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر کے سکمز اسپتال منتقل کیا تھا ۔ جہاں وہ منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سکمز میں ڈاکٹروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ نوجوان منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ، ادھر ضلع پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بھی وسیم امین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 21مارچ کو جنگجوئوں نے اس پر گولیاں چلائی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا تھا اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت پولیس نے پہلے ہی کیس درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ۔ اسی دوران جونہی وسیم امین کی ہلاکت کی خبر علاقے میں پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔

Comments are closed.