ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، لوگ فکر و تشویش میں
10سالہ بچے سمیت مزید 6افراد کے ٹیسٹ مثبت ،جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 55تک پہنچ گئی
سرینگر/31مارچ/سی این آئی// جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ منگل کو 10سالہ بچے سمیت مزید 6افراد کے ٹیسٹ کورنا کیلئے مثبت سامنے آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے۔اسی دوران خطہ لداخ میں گزشتہ 12روز سے کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا جس کے باعث عوام کو کافی راحت نصیب ہو ئی ۔ سی این آئی کے مطابق عالمی سطح پر کورنا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ کے بیچ جموں کشمیر میں بھی وبائی بیماری فی الحال تھمنے کا کوئی نام نہیں لی رہی ہے ۔ منگل کو سرینگر کے دس سالہ بچے سمیت مزید 6افراد کے ٹیسٹ کورنا وائرس کیلئے مصبت آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں مریضوں کی تعداد 43تک پہنچ گئی جبکہ کل ملا کر جموں کشمیر میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد 55ہو گی ۔ جموں کشمیر سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وادی کشمیر میں مزید چھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے لکھا کہ وادی کشمیر سے مزید چھ افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئیں ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ان مریضوں نے پہلے مثبت ٹیسٹ والے افراد کے ساتھ رابطہ کے بعد ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔ وادی کشمیر میں 6 نئے مثبت ٹیسٹ سامنے آئے جس سے جموں وکشمیر میںمتاثرین کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 43 کشمیر میں جبکہ 12 جموں میں درج ہوئے ہیں۔ منگل کو جموں و کشمیر کے کشمیر صوبے میں 6 نئے مثبت واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ وادی کشمیر میں کورنا وائرس کیلئے ٹیسٹ مثبت آنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بار بار عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس بیماری کے ررکتھام کیلئے گھروں میں بیٹھے کو ترجیح دیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ ادھر خطہ لداخ میں گزشتہ 12دنوں سے کورنا وائرس کا کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نہیںآیا ہے ۔
Comments are closed.