، سرینگر29 //مارچ//یو پی آئی // سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈرون کے ذریعے متاثرین کے آبائی علاقوں میں سپرے کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ احمد نگر سرینگر میں ڈرون کے ذریعے علاقے کو سینی ٹائز کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کورنا وائرس متاثرین کے آبائی علاقوں میں اب ڈرون کے ذریعے سینی ٹائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ احمد نگر سرینگر میں میاں بیوی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پچھلے دو روز سے ایس ایم سی کے اہلکار وہاں پر سپرے کر رہے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ جدید ترین مشینوں کے ساتھ ساتھ ڈرون کے ذریعے بھی اب رہائشی مکانات کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے ۔ ایس ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار ن ے بتایا کہ احمد نگر سرینگر میں تین سو میٹر حدود میں سپرے کیا گیا جس دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔ بتادیں کہ موجودہ میئر جنید اعظم متو کی ہدایت پر ملک کی مختلف ریاستوں سے کورنا وائرس سے بچاو کی خاطر مخصوص سامان لایا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.