سرکاری احکامات کو نظر انداز کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا / دلباغ سنگھ

118دکانوں اور 490گاڑیاں سیل ، چھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا

سرینگر/29مارچ: کورنا وائرس کے پیش نظر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا ئے گا کی بات کرتے ہوئے پولیس سربرایہ دلباغ سنگھ نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سامنے آکر ٹرول ہسٹری از خود ہی ظاہر کریں ۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 118دکانوں اور 490گاڑیوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود ہی ٹرول ہسٹری سامنے لائیں اور اس بات کی جانکاری فراہم کریں کہ آیا وہ کسی کورنا وائرس مریض کے ساتھ رابطہ میں آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرول ہسٹری ظاہر کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ یہ ہماری حفاظت کیلئے ہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کے تعاون سے ابھی تک 1200سے زائد افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔ اسی دوران انہوں نے واضح کر دیا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارورائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں 118دکانوں اور 490گاڑیوںکو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 337افراد کے خلاف کیس درج کرنے کے علاوہ چھ سو سے زائد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس متحرک ہے اور جو کوئی بھی غیر ضروری طور پر گھر سے باہر پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی ہو گی ۔

Comments are closed.