سرینگر/29مارچ/سی این آئی// کورنا وائرس کے جموں کشمیر میں بڑھتے پھیلائو کے بیچ عوامی مدد کیلئے سامنے آتے ہوئے شمالی اور جنوبی کشمیر میں ایک دوشیزہ اور نوجوان نے ماسک تیار کرکے انہیں لوگوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ ان دونوں کی جہاں سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی سراہا وہیں مقامی سطح پر بھی ان کی کافی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے باعث جہاں ماسک کی قلت پید ا ہو گئی ہے جبکہ مسک کی قیمتیں آسمان چھو نے لگی ہیں وہیں وادی کشمیر میں دو نوجوان جن میں شمالی ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی دو شیزہ اور جنوبی کشمیر کے شوپیان زاہد باغ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے نے رضا کارانہ طور پر ماسک تیار کرنے کا بھیڑا اٹھا لیا ہے اور ماسک تیار کرکے وہ ان کو ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ بارہمولہ کے اولڈ ٹاون میں ایک غریب کنبے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اس پریشان کن صورتحال کے باوجود بھی اپنے جیب خرچ سے ماسک بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔اسکی یہ کوشش دیکھنے میں کافی چھوٹی لگتی ہے لیکن موجود حالات کو دیکھتے ہوئے کی لوگوں کو غریب اور پسماندہ طبقے کی مدد کرنے کیلئے اگے آنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ ادھر شوپیان کے زاہد باغ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے بھی ماسک بنانے کا کام شروع کیا ہے اور گزشتہ دنوں سے انہوں نے سینکڑوں ماسک تیار کرکے انہیں لوگوں میں تقسیم کئے ۔ ادھر دونوں کے کام کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑگئی ہے اور ان کی کافی سراہنا کی جا رہی ہے جبکہ مقامی سطح پر بھی لوگوں نے ان کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایسے کام کیلئے ان کی سراہنا لازمی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.