بارہ مولہ پولیس نے جنگجو تنظیم کے دو معاونین کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی

سرینگر28 //مارچ: بار مولہ پولیس نے عسکری تنظیم سے وابستہ دو معاونین کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق بارہ مولہ پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ دو مدد گاروں جن کی شناخت شوکت احمد میر عرف مولوی اور شوکت احمد یتو کے بطور ہوئی ہے کو اسلحہ وگولہ بارو د سمیت حراست میں لے لیا۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین، چھ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک گرنیڈ ، اے کے میگزین اور 32گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بالائی ورکروں کے قبضے سے قابلِ اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن پٹن میں عابد قیوم لون ولد عبدالقیوم لون ساکن وسن جو کہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج جموں میں زیر تعلیم ہے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ شوکت میر اور شوکت یتو نے عابد قیوم لون نامی نوجوان کو پاکستان بھیجنے کی خاطر ویزا حاصل کیا اور 23فروری 2020کے روز عابد لون واہگہ باڈر کے ذریعے ایم بی بی ایس کرنے کی خاطر پاکستان چلا گیا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عابد کو پاکستان اس لئے بھیجا گیا تاکہ وہ وہاں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کر سکے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار بالائی ورکروں نے بتایا کہ سال 2018میں انہوںنے چار نوجوانوں کو پاکستان روانہ کرنے کی خاطر ویزا حاصل کیا تاکہ وہ وہاں تعلیم حاصل کر سکے تاہم ان چار وں میں سے دو نے لشکر میں شمولیت اختیار کی اور دونوں اس وقت بارہ مولہ ضلع مٰں سرگرم ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 51/2010کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ہے۔

Comments are closed.