گھبرانے کے بجائے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت /ڈپٹی کمشنر سرینگر

کورنا وائرس کی جنگ کو متحد ہو کر ہی جیتا جا سکتا ہے

سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // ڈپٹی کمشنر سرینگر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کے بجائے احتیاط سے کام لیں کیونکہ کورنا وائرس کی جنگ کو صرف اور صرف متحد ہو کر ہی جیتا جاسکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموںوکشمیر میں سنیچر کے روز 13افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ پر لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اس وائرس کی روکتھام کی خاطر سبھی کو متحد ہو کر کام کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکار کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں اُس پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ گھبرانے کے بجائے ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.