سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // کورنا وائرس کے کیسوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ جموںوکشمیر انتظامیہ نے مختلف جیلوں میں نظر قیدیوں کی رہائی پر غور کرنا شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یوٹی ہوم ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے جیل حکام کو اس ضمن میں کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یو پی آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے مختلف جیلوں میں نظر قیدیوں کی رہائی پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں ضلع سطح پر قائم کی گئی کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بارے میں تمام تر تفصیلات جمع کرکے ہوم ڈپارٹمنٹ کو اس بارے میں جانکاری فراہم کرئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ نے جیل حکام کو بھی بتایا ہے کہ جیلوں میں نظر بند قیدیوں کی فہرست ترتیب دے کر فوری طورپر حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ مختلف جرائم کے تحت نظر بند قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جاسکے۔ بتادیں کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں سے سبھی ریاستوں اوریو ٹی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ کورنا وائرس کے پیش نظر جیلوں میں بند پڑے قیدیوں کی پیرول پر رہائی پر فوری طورپر فیصلہ لیا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.