”سنیچر کے روز جموںوکشمیر میںسب سے زیادہ 13افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے“ /سرکاری ترجمان کنسل

کشمیر میں 10اور جموں میں مزید 3افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموںوکشمیر یوٹی میں مجموعی تعداد 33تک جا پہنچی

سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // کشمیر میں مزید 10اور جموں میں تین افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدجموںوکشمیر یوٹی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اگر چہ یہ خبر دیتے ہوئے مجھے کافی افسوس ہو رہا ہے تاہم لوگوں تک یہ بات پہنچانا ضروری ہے کہ مزید 13افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حاجن بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد جو کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہیں اور جنہوںنے حیدر پورہ کے مہلوک شخص کے ساتھ ملاقات کی تھی ان سات افراد میں شامل ہیں جبکہ جواہر نگر کے 56سالہ شہری اور احمد نگر سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی جو ممبئی سے گھر واپس لوٹ آئے تھے اور چاڈورہ بڈگام کے شہری کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق وادی جموںوکشمیر میں کورنا وائرس متاثرین کی تعداد میں پچھلے دو روز سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔ سنیچر کے روز جموںوکشمیر میں مزید 13افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیںاو ر اس طرح سے جموںوکشمیر یوٹی میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 33تک جا پہنچی ہے۔ کشمیر میں سنیچر بعد دوپہر اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب سرکاری ترجمان نے اطلاع دی کہ مزید سات افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ مذکورہ متاثرین میں سے چار حاجن بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں جنہوں نے حیدر پورہ کے اُس شخص کے ساتھ ملاقات کی تھی جس کی کورنا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی۔ نمائندے نے بتایا کہ جواہر نگر سے تعلق رکھنے والا شہری حال کے ایام میں انڈونیشیا سے واپس گھر لوٹ آیا تھا کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مزید دو میاں بیوی ہے جو احمد نگر سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بھی گزشتہ دنوں ہی ممبئی سے واپس لوٹ آئے تھے۔ مزید سات افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وادی کشمیر میں اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 21تک جا پہنچی جبکہ جموںوکشمیر یوٹی میں کل ملا کر 27افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ اگر چہ یہ خبر دیتے ہوئے کافی تکلیف ہو رہی ہیں تاہم لوگوں تک جانکاری پہنچانا ضروری ہے کہ مزید 12 افراد جو کہ حاجن بانڈی پورہ، چاڈورہ بڈگام، جموں اور سرینگر کے رہائشی ہیں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ افراد سے ملاقات کرنے والے شہریوں اور رشتہ داروں کی تفصیلات حاصل کرکے اُن سبھی کوکورنٹائن منتقل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو اس بارے میں انتظامیہ کے ساتھ ہر حال میں تعاون فراہم کرنا چاہئے کیونکہ اس وائرس سے اگر نجات پانی ہے تو ایسے افراد کو از خود آگے آنا چاہئے جو حال کے ایام میں کورنا وائرس متاثرہ ممالک اور بھارت کی ریاستوں سے آئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ اس وائرس سے لوگوں کو نجات دلانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں تاہم لوگوں کو بھی لاک ڈاون پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں کل ملا کر اب 27افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں 21کشمیر جبکہ تین جموں اور تین راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔ دریں اثنا شہر سرینگر اور حاجن بانڈی پورہ میں مزید سات افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژنل انتظامیہ نے متاثرین کے رابطوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کے روز جتنے بھی افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے اُن کے رشتہ داروں اور ہمسائیوں کو کورنٹائن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اُن کے نمونے لئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر انتظامیہ نے متعلقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مکمل جانکاری فراہم کریں کہ مذکورہ افراد نے کتنے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہیں تاکہ اُن کو کوڈ 19اسپتال میں بھرتی کیا جاسکے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اب ٹرول ہسٹری چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا من بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ عملے کو متحرک کرئے تاکہ ایسے افراد کا پتہ لگایا جاسکے جو حال کے ایام میں کورنا وائرس متاثرہ ممالک سے چوری چھپے گھر لوٹ آئے ہیں۔

Comments are closed.