جے کے بینک خاتون ملازمہ کی بہادری، حملہ آور بینک کی اہم چابیاں چرانے میں ناکام

جموں/ 26مارچ: بہادری کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے، جموں و کشمیر بینک کی ایک خاتون ملازمہ نے منگل وار کو ڈکیٹوں کے ایک حملے کو ناکارہ بنادیا جب وہ دفتر سے واپس گھر آرہی تھی اور راستے میں سکوٹی پر سوار چند حملہ آوروں نے اُس سے اسکا پرس چھیننے کی کوشش کی جس میں کئی ایم دستاویزات اور کیش اور لاکر کی چابیاں تھیں۔ درگا بھون شاستری نگر جموں کے نزدیک یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بینک کی نئی بستی جموںبرانچ میں تعینات بینک کی سینئر ایکزیکٹیو انجلی رینہ آفس سے اپنے گھر پیدل جارہی تھی۔اُس نے حملہ آوروں کے ساتھ کافی مزاحمت کے بعد انکے ارادوں کو بہادری سے ناکام بنادیا جس دوران وہ زخمی بھی ہوئی۔ بینک کے انسانی وسائل و ترقی کے پریزیڈنٹ محمد مقبول لون نے انجلی رینہ کے جرعت و بہادری کو کافی سراہا اور کہا کہ موجودہ پُر تناؤ حالات میں بھی اُس نے بر وقت ذہانت سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ دریں اثناء بینک نے متعلقہ پولیس تھانے میں شکایت درج کی ہے جس پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.