دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 20 ہزار ہوگئیں؛ جانی نقصان میں یورپ سب سے آگے

سرینگر /26مارچ : دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 20 ہزار ہوگئیںجبکہ جانی نقصان میں یورپ سب سے آگے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے دنیا بھر میں جاری کرونا وباء سے ہونے والے جانی نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار 334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کرونا وبا کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں جہاں اموات کی تعداد 13 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے۔ صرف اٹلی میں 7 ہزار 503 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اسپین میں 3434 اور چین میں 3281 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او'” نے کل بدھ زور دیا ہے کہ دنیا کو کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی تیاری کرنا ہوگی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہیکہ کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری میں یکجہتی کا وقت ہے ہے۔”کوویڈ۔19″ پر پریس کانفرنس میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کرونا کی روک تھام کے لیے اجتماعات کی روک تھام ، سفر ، ہاتھ دھونے کی اہمیت ، اور متاثرہ افراد کی چھان ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دیگر امور پر زور یا۔دوسری جانب ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ "کوویڈ۔19” پوری انسانیت کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وبا دسمبر تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کرونا کی روک تھام کے لیے 2 ارب ڈالر امداد کی وصولی کا بھی اعلان کیا۔

Comments are closed.