کورنا وائرس کے خطرات کے پیش نظر؛بھارت میں پہلی بار نوراتری تہوار کے موقع پر دہلی کے سبھی مندر بند رہے

سرینگر/25مارچ: کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر نوراتری تہوار کے موقع پر بدھ کودارالحکومت دہلی کے سبھی مشہور مندروں کے کپاٹ (دروازے)بند رہیجبکہ مندر میں روایتی طریقے سے پوجا ارچنا کی گئی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پورے بھارت میںکورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر وزیر اعظم ہند کی جانب سے 14اپریل تک مکمل لاک ڈائون کی کال کے چلتے نوراتری تہوار پر دلی کے تمام مندر بند رہے ۔ دارالحکومت دہلی کے مشہور مندر، جھنڈے والان، کالکاجی، چھترپور، پریت وہار کے گپھا والے مندر، میور وہارفیس-2 کے شیتلا ماتا مندر سمیت سبھی مندروں کے کپاٹ بند رہے۔مانیٹرنگ کے مطابق پجاریوں نے مندر میں پوجا ارچنا کی اور کسی بھی عقیدت مند کو مندروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔بھارت میں پہلی بار ایساہوا ہے جب نوراتری کے موقع پر ملک کے اہم مندروں کے دروازے بند رہے ہوں، اس کی وجہ سے کورونا وائرس اور لاک ڈان ہے۔اس سے پہلے ویشنو دیوی کی یاترا بھی ملتوی کی جاچکی ہے۔ مانیٹرنگ کے مطابق مندر کے پجاریوں نے عقیدت مندوں سے اپنے گھر میں ہی رہ کر پوجا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.