کورنا وائرس :لازمی خدمات کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام دفاتر 14اپریل تک بند

ضلع انتظامیہ سرینگر نے ایک مرتبہ پھر عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی

سرینگر/25مارچ:جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت لازمی خدمات کو چھوڑ کر جموںکشمیر میں تمام دفاتر کو 14اپریل تک بند رکھنے کا ااعلان کیا ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ سرینگر نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی بیٹھے رہیں اور لوگو ں سے کہا گیا کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گزیر کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑ کر تمام دفاتر 14اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومتی ترجمان روہت لنسل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کو لیکر احتیاطی تدبیر کے تحت تمام سرکاری دفاتر کو اپریل مہینے کی 14 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔تاہم اس دوران صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے ہی کھلے رکھے جائیں ۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کیمونٹی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اب تک مثبت ثابت ہوئے کیسوں سے زیادہ ہوسکتی ہے، خدا را گھروں میں ہی بیٹھیں اور وائرس کی علامات ہونے یا سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتال کی طرف رجوع کریں، ہسپتال کی طرف رجوع کرنے سے پہلے فون پر متعلقین کے ساتھ رابطہ کریں،انہوں نے لوگوں سے اس وائرس کی علامات اور بیرون وادی سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتالوں کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.