سرینگر/25مارچ: ڈاکٹر فاروق اور عمر عبد اللہ کی رہائی کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی 8ماہ بعد رہائی کے امکانات روشن ہونے لگا ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں ان کی رہائی بھی متوقع ہے ۔بدھ کو دن بھر ان کی رہائی کو لیکر افواہیں گرم تھی تاہم شام دیر گئے تک ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق اور نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائی کے بعد گزشتہ 8ماہ سے نظر بند پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کے امکانات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں انہیں بھی رہا کر دیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے محبوبہ مفتی کے خلاف حراستی آرڈر کو منسوخ کرنے کے امکانات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حراستی آرڈر کی منسوخی کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو4 اگست کی شام کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر دیا۔انتظامیہ نے تین سابق وزرائے اعلی بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، سابق وزرا اور سینکڑوں سیاسی رہنماوں کو نظر بند کر دیا۔ فاروق عبداللہ کو رواں ماہ کی 13 تاریخ کو رہا کیا گیا ۔ان کے بیٹے و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کو گزشتہ روز رہا کیا گیا۔ بدھ کو دن بھر محبوبہ مفتی کی رہائی کو لیکر کئی ساری افواہیں بھی ہوئی جبکہ ان کی بیٹی التجا مفتی نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ان کی والدہ کو رہا کیا جار ہا ہے تاہم شام دیر گئے تک نہ ہی جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان آیا اور نہ ہی محبوبہ مفتی کو رہا کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.