گذشتہ پانچ روز سے یوٹی لداخ میں کووڈ 19کا کوئی نیا کیس نہیں ہوا

خطے میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد جاری ، مزید افراد مبتلاء ہوسکتے ہیں

سرینگر/25مارچ: یوٹی لداخ میںگذشتہ 5دنوںمیں کوئی نیا مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے جبکہ کوروناوائرس میں مبتلاء 2مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اس دوران لداخ میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے کیوں کہ لوگوں کو ڈر ہے کہ وبائی وائرس مزید لوگوں کو ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی لداخ میں گذشتہ 5 دنوں میں کوئی بھی نیا پازیٹو کیس کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ جبکہ یوٹی لداخ میں کووڈ 19کے دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ لداخ میں کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ پانچ روز سے کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے بلکہ اس وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔بتادیں کہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ رپورٹس آئے ہیں جو تینوں منفی ہیں بلکہ اس وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھر لداخ میں بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے اورلوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ادھر معلوم ہوا ہے کہ لداخ میں مزید لوگ کوورناوائرس کے شکار ہوسکتے ہیںکیوں کہ خطے میں بیرون ممالک کے سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ ابھی بھی درجنوں سیاح وہاں مختلف جگہوں پر موجود ہے تاہم بیرون ممالک پروازوں پر بندش کے نتیجے میں وہ پھنس گئے ہیں ہیںاس کے علاوہ لداخ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایران میں موجود ہیں جبکہ کئی لوگوں کی سفری تاریخ ابھی تک افشاء نہیں ہوئی ہے ۔

Comments are closed.