ہنگری سے واپس آئی بٹہ مالو سرینگر کی دوشیزہ؛سی ڈی اسپتال سرینگر سے فلمی انداز میں فرار ، بازیابی کے بعد سکمز صورہ منتقل

سرینگر/25مارچ: کورنا وائرس کی مبینہ طور مریض سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ امراض چھاتی اسپتال سرینگر سے فرار ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں تلاش کرکے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیز ہ ہنگری سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس نے بخار اور کھانسی کی شکایت کی جبکہ فلو جیسے آثار نما یاںہونے کے بعد انہیں سی ڈی اسپتال سرینگر علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تھا جو وہ بدھ کو ڈاکٹروں کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ سی ڈی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو دوشیزہ کے ٹیسٹ کرائے گئے اور انہیں جانچ کیلئے لیبارٹری روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے سے قبل ہی مذکورہ دوشیزہ نے ڈاکٹروں کو چکمہ دیا اور اسپتال سے فرار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مبینہ طور کورنا وائرس میں مبتلا ہو سکتی ہے لہذا لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس لڑکی سے دور رہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اور ضلع انتظامیہ کومطلع کیا گیا ہے اور لڑکی کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو باز یاب کرنے کے بعد سکمز صورہ میں داخل کر لیا گیا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.