سرینگر/24مارچ: چیک پوسٹ لورمنڈا اور زگ کے مقامات پر چیک پوسٹ قائم ہونے کے باوجود آس پاس صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے جہاں پر دن بھر گردوغبار سے وہاں تعینات چیکنگ پوائنٹ پر ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس سے بچنے کیلئے بیرون ریاست وادی کشمیر میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ کیلئے قائم کردہ چیکنگ پوائنٹ لورمنڈا اور زگ کے مقامات پر عملہ بشمول ڈاکٹر صاحبان سخت پریشان ہے کیوں کہ یہاں پر سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے اور گردوغبار سے بھری پڑی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چند روق قبل ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بھی مذکورہ چیک پوائنٹ کا دورہ کیا تھا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ یہاں صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاہم ان کی ہدایت پر ابھی تک عمل درآمد نہیںہوا ۔( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.