عدالت عظمیٰ نے وکلاء کے چیمبروں کو بند کرنے کادیا حکم

اہم معمولوں کی شنوائی ووڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی

سرینگر/23مارچ/: کورورناوائر کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کے وکلاء کے چیمبروںکو بند کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کورٹ کمپلیکس میں بھیڑ کو کم کیا جاسکے اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں اہم نوعیت کے معاملات کی شنوائی ووڈیو کانفرنس کے ذریعے انجام دی جائے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج شام تک تمام وکلاء کے چیمبروںکو سیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشمتل بنچ نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے پیر کو طے کیا کہ تاحکم ثانی بے حد ضروری معاملات میں ہی سماعت ہو گی۔جسٹس بوبڈے نے کہا کہ تمام وکلا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے چیمبر سے اپنی فائلیں اور دیگر کاغذات ہٹا لیں۔ شام تک تمام چیمبر سیل کر دئیے جائیں گے۔کورٹ نے کہا کہ اگلے حکم تک کسیپیٹشنر اِن پرسن کو معاملہ میں خود بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے تمام طرح کے داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے کورٹ روم میں ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے ایک بڑا ٹیلی ویژن سیٹ لگایا ہے، جس کا لنک ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عدالت عظمیٰ اہم نوعیت کے معاملات کی شنوائی مختلف ڈویژن بینچوں کے زریعے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انجام دی جائے گی ۔

Comments are closed.