سوپور میں پانچ بالائے زمین کارکنوں کی گرفتاری کے بعد کیرن میں بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط

شوپیان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں پانچ نوجوان گرفتار ، حزب کے پوسٹر بھی بر آمد

سرینگر/23مارچ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقہ میں فوج و فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے معادن پانچ افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی جبکہ تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا ۔ ادھر پہاڑی ضلع شوپیان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں پانچ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق فوج و فورسز نے مشترکہ کارورائی کے دوران جنگجوئوں کے ساتھ رابطہ کی پاداش میں شمالی قصبہ سوپور سے پانچ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس ذرائس نے بتایا کہ جنگجوئوں کے پانچ معاون کی گرفتاری عمل میںلانے کے بعد انہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک کیرن علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود چھپا کئے رکھا ہے جس کے بعد سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں چھاپہ ڈالا اور تلاشی کارروائی کے دوران 8اے کے اسلٹ رائفلز ، 9پستول اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا جبکہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار بر آمد کر لیا ہے جبکہ فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔ادھر پولیس کی ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق اسپیشل ٹیم نے چار افراد کی گرفتاری بعمل لائی جن کی شناخت احتشام ، فاروق ملک ساکن مبارک محلہ بٹہ پورہ سوپور، شفقت علی ٹانگو جلال اباد سوپور، نثار احمد گنائی پوجی پورہ سوپور اور مصیب حسن بٹ ساکن مبارک محلہ بٹہ پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔ان کے قبضے سے قابل اعتراض موادسمیت ایک عدد پستول، بارہ ہینڈ گرنیڈ برآمد کرکے ضبط کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران گرفتارکئے گئے افراد نے بتایا کہ پاکستانی عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے جوکہ سوپور علاقے میں مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندوں میں شامل ہونے کیلئے آمادہ کرتے تھے ۔ انہوںنے مذید انکشاف کیا انہوںنے ایک شخص جس کی شناخت کبیر لون ساکن کیرن حال ٹیکر کپوارہ کے طورپر ہوئی ہے سے اسلحہ و ایمونیشن حاصل کیاتھا۔جس کو پولیس نے گرفتارکیا جس کے انکشاف پر پولیس نے ایک اور شخص جس کی شناخت شرافت خا ن ساکن کیرن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر شوپیان پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کئی علاقوں میں چھاپے ڈالیں جس دوران پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار کئے گئے افراد سے عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے پوسٹر ضبط کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن شوپیان میں اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.