گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ممنوعہ مادہ برآمد ہوا

سرینگر/22مارچ: پولیس نے گا ندربل میں منشیات کے کاروبار کے خلاف اپنے کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرلیا۔سی این آئی کے مطابق گاندربل پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے ولیوار لارمیں ایک منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی منشیات فروش ایاز احمد بنائی ساکن ولیوار کے گھر سے 3.5کلو گرام بھنگ برآمدکر کے مذکورہ کو گرفتار کیا اور پولیس اسٹیشن لار منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیر حراست میں ہے۔اس سلسلے میںپولیس نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن لار میںایف ائی ار نمبر 17/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی لت میں جو بھی افراد ملوث پایا جائے گا اس کو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔( سی این آئی )

Comments are closed.