
کوروناوائرس پلاسٹک اورسٹیل پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے :عالمی صحت ادارہ
وائرس نقدی نوٹوں کے ذریعے بھی ایک دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ آر بی آئی ریسرچ رپورٹ
سرینگر/22مارچ: کورونا وائرس پلاسٹک اور سٹیل پر 3روز تک رہ سکتا ہے جبکہ دنیا کودہشت میں مبتلاء کرنے والا قاتل وائرس نقدی نوٹوں کے ذریعے بھی ایک دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق آر بی آئی پالیمر کرنسی نوٹوں کو رائج کرنے پر غور کررہی ہے کیوں کہ ماہرین کا مانناہے کہ ہر طرح کی احتیاط کے باوجود بھی نقدی کے لین دین سے کووڈ 19ایک دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ بہت ہی آسانی کے ساتھ ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتا ہے ۔ آر بی آئی ریسرچ رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کورروناوائرس نقدی نوٹوں کے زریعے بھی پھیل سکتا ہے اس کی جلد از جلد جانچ کی جانے چاہئے تاکہ اس سلسلے میں آئیندہ کے اقدامات اُٹھائے جاسکیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکے ، آسٹریلیااور کنیڈا نے پہلے ہی پالی مر نوٹ رائج کئے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے خدشے کو کم سے کم کیا جاسکے ۔اور بھارت میں بھی پالی مر نوٹوں کی آزمائش کی جانی چاہئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ نقدی سے لین دین کے بجائے ’’ڈیجٹل بینکنگ ‘‘کو ترجیح دی جانی چاہئے تاکہ نقدی کا لین دین کم سے کم ہو اور وائرس کا خطرہ کم ہوجائے ۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوود 19کاوائرس مختلف چیزوں پر کئی گھنٹوں سے کئی دنوں تک رہ سکتا ہے جس کو چھونے کے بعد یہ انسان میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تامبے کی چیزوں پر 4گھنٹوں تک رہ سکتا ہے ، کارڈ بورڑ پر 24گھنٹوں تک رہ سکتا ہے جبکہ پلاسٹک اور سٹیل پر دو سے 3دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے جو کسی انسان میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چیزوں کو اگر کسی متاثرہ شخص نے چھویا ہے تو عین ممکن ہے کہ کوئی دوسرا صحت مند شخص اگر اس کو چھولیتا ہے تو وہ بھی وائرس میں مبتلاء ہوسکتا ہے ۔
Comments are closed.