پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی
وزیر اعظم پاکستان نے ملک میں لاک ڈائون نہ کرنے کا اعلان کیا
سرینگر/22مارچ: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ادھر وزیر اعظم پاکستان نے ملک میں لاک دائون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطاق پاکستان میں کورنا وائرس کے پھیلائو سے ابھی تک چار مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطا بق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔اجمل وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیلئے آج صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 7 روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی ہے اور ریسٹورنٹ سمیت دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پٹرول پمپ، ادویات اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مال بردار گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنی ہوگا۔اجمل وزیر نے کہا کہ علمائے اکرام سے رابطے میں ہیں اور عوام سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل ہے، لوگ اجتماع میں جانے سے گریز کریں، سماجی رابطوں کو محدود کریں، عوام ساتھ دیں گے تو اس جنگ میں کامیاب ہو سکیں گے، طبی عملے میں اضافے کے لیے 13 سو ڈاکٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں۔ادھر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا ۔
Comments are closed.