کورونا وائرس سے غریب ممالک میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سرینگر 20 مارچ /: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بالخصوص غریب ممالک میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے مہلک وائرس پر کنٹرول کے لئے مربوط عالمی ردعمل کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ اگر وائرس کو جنگل میں اگ کی طرح کھلا چھوڑ دیا گیا تو اس سے دنیا کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں لاکھوں لوگ مر جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ عالمی یک جہتی نہ صرف ایک اخلاقی تقاضا ہے بلکہ یہ ہر ایک کے مفاد میں ہے۔

Comments are closed.