پلوامہ 20 مارچ / کے این ٹی /کورونا وائرس کی روکتھام کے پیش نظر سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی خلاف ورزی کے خلاف ضلع انتظامیہ پلوامہ متحرک ہوگئی ہے جس دوران انتظامیہ نے ایک نجی اسکول کے علاوہ ترال میں قائم تین میڈکل اسٹوروں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ایڈشنل ڈریکٹر فورڈ نے ترال کا دورہ کرکے سینٹائزر اور ماسکوں کی خرید و فروجت میں مقرر کردہ نرخ سے زیادہ کی فروخت کاری سے مطلق شکایت موصول ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے ایشنل ڈریکٹر فورڈ کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل پائی گئی جنہوں نے چھاپوں کے دوران تین میڈکل سٹورز کو سربمہر کرنے کے علاوہ ان سے 24000 کی رقم بطور جرمانہ بھی وصول کرلی ہے۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پرتحصیلدار پلوامہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے آج یہاں ڈالفن انٹرنیشنل اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ معائنہ ڈالفن انٹرنیشنل اسکول میں سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی سے مطلق شکایت موصول ہونے کے بعد عمل میں لایا گیا۔ اس دوران جائزہ ٹیم نے نجی اسکول کو انتظامیہ کی ہدایت نظر انداز کرنے کے مرتکب پاکر تحصیلدار پلوامہ نے اسکول کی جگہ کو سیل کردیا۔تحصیلدار پلوامہ طاہر ملک نے کے این ٹی کو بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ادھر چیف ایجوکیشن آفسر پلوامہ نے بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کیخلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سیکشن 188آئی پی سی کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ایک بار پھر نجی اسکولوں،تنظیموں، کوچنگ مراکز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لیئے بغیر سرکار کی طرف سے جاری کی ہدایات پر من و عن عمل کریں،تاکہ مہلک کوروناوائرس کے کی روکتھام پر جاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.