کووڈ-19:سعودی عرب سے وطن واپسی پر بڈگام کے دو افراد روپوش
پلوامہ کے تعلق رکھنے والی تمام 11 نمونے منفی ثابت ہوئے۔
پلوامہ / 18مارچ / کے این ٹی / بیرونی ملک سے وطن واپسی پر مشتبہ پانچ مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک جوڑی جو سعودی عرب سے واپس کشمیر پہنچ کر روپوش ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ خان پورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو افراد (نام مقفی) دو ہفتے قبل سعودی عرب سے واپس آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بیمار ہیں اور بخار کی علامات ہیں۔ انتظامیہ نے بلاک میڈیکل آفیسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کا پتہ لگائیں اور ان کی اسکریننگ کروائیں۔ تاہم ذرائع نے مزید کہا کہ جوڑی روپوش ہوگئی ہے اور وہ ہسپتال جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اسی طرح بخار اور گلے میں انفیکشن کی علامات ظاہر کرنے کے بعد گاندربل کے ایک نوجوان کو سکمزکے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔کے این ٹی کے مطابق ۱15 مارچ کو مہاراشٹر سے کْرمہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے نوجوان (نام مقفی) میں بخار اور گلے کے انفیکشن کی علامات پیدا ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل سے رابطہ کیا جہاں اس کا معائنہ کیا گیا اور اس کی مزید جانچ کیلئے انہیں صورہ انسٹچوٹ منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا علاج صورہ میں کرایا جارہا ہے جہاں وہ قید ہے۔ اسی طرح گذشتہ 3 دن سے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے این ٹی پی ایچ سی پنجگام میں ایک خاتون زیر نگران ہے،یہ عورت حال ہی میں پنجاب سے واپس آئی تھی جبکہ خاتون کا تعلق تھریگام کے کچامہ سے ہے۔زرائع نے بتایا کہ شدید بخار اور فلو سے جل رہی تھی وہ الگ تھلگ وارڈ میں زیر نگرانی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رخ لیٹر پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص (نام مقفی) سعودی عرب سے واپس آرہا تھا کہ انہیں سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کرکے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ضلع پلوامہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ضلع میں کل ملاکر کر 11 افراد کے نمونے جانچ کیلئے بیج دئے گئے اور ان سب کے نمونے منفی سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.