25مسافروں کو لہہ واپس روانہ کر دیا گیا، لہہ سے سرینگر آئے ہوئی جہاز کو واپس بھیج دیا گیا

سرینگر/ 18مارچ : سرینگر میں ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اس بات کو مسترد کیا کہ لیہہ سے آنے والے جہاز کو سرینگر ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس دوران ڈائریکٹر سرینگر ائر پورٹ سنتوش ڈھوکے نے واضح کیا کہ لیہہ سے جہازوں کو روکنے کا معاملہ حکومت کے حد اختیار میں ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق لیہہ سے آنے والے جہاز کو سرینگر ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دینے کی خبروں کی باز گشت کے بعد ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ان خبروں کو مسترد کیا۔ ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ان خبروں کو مسترد کیا کہ لیہہ سے آنے والے کسی جہاز کو بدھ کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈائریکٹر سرینگر ائرپورٹ سنتوش ڈھوکے نے کے این ٹی کو بتایا کہ AI 448 جو لیہہ سے سرینگر آرہی تھی،نے سرینگر ہوائے اڈے پر بدھ صبح کو لینڈ کیا،جبکہ کسی بھی جہاز کو،واپس نہیں بھجیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرینگر ہوائی اڈے پر محکمہ صحت ،مونسپلٹی اور دیگر ایجنسیوںسے وابستہ عملہ مسافروں کی سکریننگ کے اہل ہیں،اور ان کو قرنطینہ بھیجا جاتا ہے جو وائرس سے متاثر ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت کے حد اختیار میں ہیں کہ لیہہ سے آنے والے جہازوں کو سرینگر ائر پورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں عنقریب ہی فیصلہ لیا جائے گا،تاہم فی الوقت لیہہ سے آنے والے جہازوں کو سرینگر ہوائی ادے پر اترنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ لداخ میں فی الوقت کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے8کیسوں کی نشاندہی ہوچکی ہے،جبکہ بدھ صبح کو اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ لداخ میں تعینات ایک فوجی اہلکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکتر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ اس جہاز میں موجود مسافروں میں سے81کو سرینگر میں اتار کر قرنطینہ میں رکھا گیا،جبکہ مزید25کو واپس لیہہ روانہ کیا گیا۔

Comments are closed.