بار جنرل سیکریٹری پر پی ایس اے کالعدم، عدالت نے ایڈوکیٹ اشرف بٹ کو رہا کرنے کا حکم دیا

سرینگر/ 16مارچ / کے این ٹی // ریاستی ہائی کورٹ نے بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ پر عائد پی ایس ائے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات صادر کئے۔کے این اٹی کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ بار جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کو اکتوبر2019میں حراست میں لیا گیاتھا،جس کے بعد ان پر تحصیلدار نے107/151کے تحت پی ایس ائے عائد کرکے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس تاشی رابستان کی عدالت میں اس کیس کی شنوائی کے دوران معروف قانون داں ایڈوکیٹ ظفر احمد شاہ نے اپنے موکل کے حق میں دلائل پیش کئے،جس کے بعد عدالت نے ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیکر انکی رہائی کے احکامات صادر کئے۔

Comments are closed.