ڈی جی پی جیل خانہ باہر کی ریاستوں میں نظربند قیدیوں سے ملاقات کی
آگرہ/ 16مارچ: ڈریکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جموں و کشمیر نے اتر پردیش کی ایک جیل کا دورہ کرکے جیل میں مقید قیدیوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق وی کے سنگھ ڈی جی پی جیل خانہ جات جموں و کشمیر نےسنٹرل جیل نینی، پریاگراج، اتر پردیش کا دورہ کیا جہاں جموں و کشمیر سے 16کے قریب قیدی نظربند بند ہیں۔ڈی جی نے ان کے ساتھ صحت کے بارے میں استفسار کرنے کے لئے بات چیت کی۔اس دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ نینی جیل ایچ بی سنگھ،میڈیکل آفیسر اور دیگر عملہ موجود تھا۔ایک سرکاری عہدار نے کے این ٹی کو بتایا کہ 16 قید خانوں میں سے 14کی صحت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں تھی تاہم دو قیدیوں میںمعمولی صحت سے متعلق امور سامنے آئے۔ڈی جی پی وی کے سنگھ کو بتایا گیا کہ قیدیوں کو باقاعدہ طور پر ان کے لواحقین سے ملنے کی اجازت ہے اور صحت سے متعلق ضروری لوازمات بھی قیدیوں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق صحت سے متعلق شکایات کی صورت میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں نظربند افراد کو مناسب طبی امداد فراہم کی جاتی ہیں۔اس وقت اتر پردیش کی 6جیلوں میں جموں و کشمیر کے 198 قیدی نظریات بند ہیں۔اس سال کے شروع میں ڈی جی پی جیل خانہ نے اتر پردیش جیل ہیڈ کوارٹر، سنٹرل جیل وارانسی اور ڈسٹرکٹ جیل لکھنو¿ کا دورہ کیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی نے اترپردیش سرکار کی طرف سے کشمیری قیدیوں کو پہنچانے والی بہم سہولیات پر انتظامیہ کے کاوشوں کی تعریف کی ہے۔
Comments are closed.