سوشل میڈیا پرمہلک کورونا وائرس سے مطلق تدابیر حقیقت سے بعید،عالمی ادارہ صحت

سرینگر/ 16مارچ / کے این ٹی // عالمی ادارہ صحت (WOH) نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی وبا سے بچاو? کیلئے مفروضوں کو حقیقت سے بعید قرار دیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرم یاٹھنڈے پانی سے نہا کر وائرس سے نہیں بچا جا سکتا۔اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ کرونا وائرس گرم علاقوں میں نہیں پھیلتا ، ساتھ ہی ساتھ لہسن کا استعمال بھی کرونا سے بچاو? نہیں روکتا۔ تاہم لہسن صحت کیلئے مفید ہے۔ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے صرف صاف رہنے کی ضروری ہے۔کرونا وائرس سے صرف احتیاط کرکے ہی بچا جا سکتا ہے۔ وائرس مچھروں او مکھیوں سے بھی نہیں پھیلاتا۔ اپنے منہ اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔عالمی ادارہ صحت نے خود پر اور کپڑوں پر الکوحل چھڑکنے سے منع کردیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ویوز کا استعمال الرجی پیدا کر سکتا ہے۔ نمونیا سمیت دیگر بیماریوں میں استعمال ادویات کرونا وائرس کے علاج میں کارآمد نہیں ہے۔کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت رومال کا استعمال کیا جائے۔ واضح رہے کرونا وائر س سے متعلق مفروضے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھے۔ جس کے بعد سے عوام الجھن میں مبتلا ہیں۔

Comments are closed.