سرینگر/15مارچ: کنزر میں ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ ادھر رام بن منگر کوت میں دو لڑکے غرقآب ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے منگلورو کنزر ضلع بارہمولہ میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کرڈالا جبکہ دو دیگر افراد کو شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ فوت شدہ نوجوان کی شناخت اشفاق احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ کے طور ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔دریں اثناء رام بن کے منگرکوٹ علاقے میں آج دو نوجوان غرقآب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دو نوجوان ایک تیز بہائو والے نالہ کو پار کرنے کے دوران غرقآب ہوگئے جن میں سے ایک کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ عابد احمد منہاس جس کی عمر 15برس ہے اور دوسرا توقیراحمد منہاس عمر 15برس بتائی جاتی ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئیایس ایچ او رام بن نے بتایا کہ غرقآب ہوئے نوجوا ن کی نعش کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی غوطہ خوروں کے علاوہ پولیس ٹیم کام پر لگ چکی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک نعش برآمد نہیں ہوئی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.