موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

مغل روڑ اور سرینگر لیہہ شاہراہ ہنوز بند ، بحالی کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

سرینگر/15مارچ: موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی تین سو کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا اور گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق سوموار کو موسم ساز گاررہنے کی صورت میں گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی جائیگی ۔مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے محکمہ کی طرف سے قائم کئے گئے کنٹرول روموں سے رابطہ کریں۔ادھر تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ مسلسل بند پڑی ہوئی ہے تاہم دونوں شاہرائوں کو کھلنے کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ قاضی گنڈ سے کرنٹ نیو ز آف انڈیا کو نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر رام سو ،شیر بی بی ،پانیال اور دیگر کئی جگہوں پر چتانیں کھسک جانے اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو گزشتہ روز بند کیا گیا تھا جس کے بعد سنیچروار کی شام کو ٹریفک کی آمد رفت بحال ہونے کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ جس کے بعد اتوارکے اعلیٰ صبح موسم ساز گار ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے کئے بحال کر دیا گیا۔نمائندے کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کیساتھ ہی گاڑیوں کوچلنے اجازت دی گئی اور گاڑیاں جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور شاہراہ کی خستہ حالت کے باعث شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک جاری ہے اور مخالف سمیت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کی طرف سے مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سرابطہ کریں۔ادھر تاریخی مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہرا ہ پر مسلسل ماہ دسمبر سے ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑی ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں شاہرائوں کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔اور رواں ماہ کے آخر تک دونوں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دینے کا قومی امکان ہے ۔

Comments are closed.