لائن آف کنٹرول پر سکوٹ پھر ٹوٹ گیا،نصف درجن سیکٹروں میں ہوئی گولہ باری سے کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان

لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر

سرینگر/15مارچ: لائن آف کنٹرول پر اتوارکو اس وقت ایک بار پھر سکوت ٹوٹ گیا جب نصف درجن سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین آر پار گولہ باری ہوئی ۔ اس دوران آر پار گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں ۔ تازہ گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی ایک مرتبہ پھر خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راجوری، پونچھ ، منکوٹ اور دیگر کئی سیکٹروں میں اتوار کو ایک مرتبہ پھر ہند پاک افواج کاآمنا سامنا ہوا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق تازہ واقع میں اتوار کے روز راجوری ، منکوٹ اور پونچھ سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آر پار گولہ باری راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں کلال علاقے میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نوشہرا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پونچھ اور منکوٹ سیکٹر وں میں بھی تازہ گولی باری کے نتیجے میں سرحدوں پر جنگ جیسی صورتحال رونما ہوئی ۔ ادھر تازہ گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی ایک مرتبہ پھر خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی اور وہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.