کورنا وائرس کے باعث نمازیوں کی کم تعداد دیکھ کر، امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
سرینگر/14مارچ/: مہلک کورنا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلائو کے بیچ نمازیوں کی کم تعداد دیکھ کر امام کعبہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔امام کعبہ کی بیت اللہ میں نماز جمعہ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈ یو وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مطاف میں بہت ہی کم لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔ تاہم دوران تلاوت امام صاحب آنسٓؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔اس سے قبل خانہ کعبہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کرائی گئی تھی جس میں خالی مطاف میں نماز عشا کے بعد پرندوں کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں زائرین کے طواف کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم پہلی اور دوسری منزل پر طواف جاری ہے۔ اس موقع پر ایک زائرین نے ایک نہایت خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کیا جس میں پرندے اللہ کے گھرکا طواف کررہے ہیں۔
Comments are closed.