"کپواڑہ میں حزب المجاہدین کے 3 بالائی زمین ورکر گرفتار”:پولیس

سرینگر /12 مارچ /کے این ٹی / شمالی کشمیر کے کپوارہ میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران 3 نوجوان گرفتار کرلئے ہیں۔جن کے اوپر الزام ہے کہ وہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے بالائی زمین ورکر کے بطور کام کررہے تھے۔اس ضمن میں کشمیر نیوز ٹرسٹ کو جو اطلاعات موصول ہوئی ہے ان کے مطابق شاملی کشمیر کے کپوارہ میں فوج اور سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ یہ تینوں افراد حزب المجاہدین کیلئے بطور بالائی زمین ورکر کام کررہے تھے اور یہ کہ گرفتار شدگان حزب کمانڈر بشیر پیر عرف امتیاز عالم سے قریبی رابطے تھے۔سرکاری عہدار کے مطابق فوج اور پولیس نے کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں سرگرم حزب المجاہدین کے ورکروں جن میں اعزاز پائیر،ساکن کنن پوشپورہ کپواڑہ ، محمد الطاف پائیر اور عبد الروف ملک ساکنان دارسن کپواڑہ شامل ہے۔کے این ٹی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔جبکہ پولیس تھانہ میں ان کی گرفتاری سے مطلق ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.