کپواڑہ میں پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی؛حزب کیلئے کام کرنے والے تین بالائے زمین کارکن گرفتار

سرینگر /12مارچ : پولیس و فورسز نے خصوصی کارروائی کے دوران سرحدی ضلع کپواڑہ سے بدھ کے روز جنگجوئوں کیلئے بالائے زمین کارکنوں کے بطور کام کرنے کی پاداش میںتین نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ میں پولیس و فورسز نے مشترکہ کارورائی کے دوران جنگجو کے تین معادن کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں ایک ہائی پروفائل کمانڈر بشیر پیر عرف امتیاز عالم سے قریبی رابطے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس اور فوج نے کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں سرگرم حزب المجاہدین کے ارکان اعزاز پائیر ، ساکن کنن پوش پورہ کپواڑہ ، محمد الطاف پائیر اور عبد الروف ملک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو دارسن کپواڑہ کے رہائشی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین نوجوان عسکری تنظیم حزب المجاہدین کیلئے بالائے زمین ورکر کے بطور کام کر رہے ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت ایک کیس پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار کئے گئے نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔

Comments are closed.