مشکل حالات میں ہمارے ساتھ دینے کیلئے تمام ممالک کا شکریہ / چین

خطے میں امن اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی حمایت کرتے ہیں

سرینگر /12مارچ : چین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی جارہی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے ۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ چین ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے مابین اچھے پڑوسیوں والے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق بہت سے اہم اعلانات کئے جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی پالیسیوں ، کوششوں کے عین مطابق ہیں عالمی برادری کو پاکستان کے اس عمل کی حقیقی بنیادوں پر حوصلہ افزائی کرنی چاہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق چین نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے ۔ چین نے کہا ہے کہ ہندوستا ن اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے چین اپنا کردار اداکرنا چاہتا ہے اور چین ہندوستان اور پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین پاکستان سے بہتر تعاون کرکے ماحول کو ساز گار بنا سکتے ہیں۔۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اْترنے والی اور سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.