سرینگر /12مارچ : صوبائی لداخ میں ایک اور مریض کا کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لداخ میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں انتظامیہ کورنا وائر س کے پھیلا ئو سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ کرونا وائرس کے چلتے کشمیر یونیورسٹی نے کلاس روک 31مارچ تک معطل کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق خطہ لداخ میں ایک اور مریض کا کرونا وائرس میں ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے ساتھ ہی لداخ میںکر ونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے ۔ لداخ کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’لداخ کے چھو چھٹ گاؤں میں پہلے ہی دو کیسز محمد حسین اور محمد ہادی کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے ہیں اور کل شام محمد ہادی کے بیٹے ذاکر حسین کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کو ہارٹ فاؤنڈیشن ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لداخ میں پہلے ہی دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہورہے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں بھی انتظامیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں انجام دی گئی ہے ۔ جہاں پہلے ہی انتظامیہ نے جموں کشمیر کے تمام تعلیمی داروںمیں درس و تدریس کا کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا وہیں کشمیر یونیورسٹی نے آج 31مارچ تک تک کلاس ورس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.