کنڈ قاضی گنڈ کے حلقہ واری پورہ میں گرم سبھا برائے نام

عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی ، صرف منظور نظر افراد میٹنگ میں شامل

سرینگر /11مارچ: جنوبی ضلع کولگام کے حلقہ واری پورہ کنڈ میں گرام سبھا کے انعقاد میں عوامی مسائل و مطالبات کو اجاگر نہ کرنے پر مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگراموں سے گریز کیا جائے ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ دنوں گرام سبھا منعقد ہوئی تاہم اس میں جو علاقے کے جی آر ایس تھے انہوں نے صرف اپنے منظور نظر افراد کو گرام سبھا میں بلا یا تھا جبکہ عوام کے کسی نمائندے کو اس میں شامل ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے عوامی مسائل کیلئے عوامی نمائندوں کو اس گرام سبھا میں شامل کرنا ضروری تھا تاہم علاقے میں کچھ افراد نے اس میں اپنے افراد اور کئی سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو شامل کرکے خود ہی اس گرام سبھا کا انعقاد کر وایا جبکہ لوگوں کو اس معاملے کی خبر نہیں دی گئی ۔ انہوں نے اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے عوامی مسائل اس سے قبل بھی گرام سبھا میں اٹھائے گئے تھے تاہم ان کو آج تک حل نہیں کیا گیا اور اب الگ سے گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس معاملے میں لیفٹنٹ گورنر اور دیگر منتظمین کو مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

Comments are closed.