سرینگر /11مارچ/: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں آج اُس وقت ایک 18سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جس وہ اپنی سکوٹی پر سوار تھا جس دوران مخالفت میں آرہی ایک مسافر گاڑی سے اس کی ٹکر ہوئی اور وہ موقے پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سکوٹی سوار رضوان احمدڈار ولد فاروقاحمد ڈار ساکنہ مسلم پیر سوپور جس کی عمر 18برس بتائی جارہی ہے اپنی سکوٹی پر سوار ہوکر گرسے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تاہم ماڈل ڈاون سوپور میں سکوٹی اور مخالف سمت میں آرہی ایک مسافر گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں رضوان خون میں لت پت وہیں گرپڑا اور موقعے پر ہی دم توڑ دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے فورا بعد اگرچہ آس پاس کے لوگوں نے رضوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم اُس وقت بہت دیر ہوچکی تھی اور ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.