سرینگر /11مارچ: جموں کشمیر میں کورونا وائر س کے خطرات کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 31مارچ تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم امتحانات مقرر شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔ ادھر کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیر میں انتظامیہ نے آنگن واڑی سنٹرز کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ ادھر سرینگر میں کرونا وائرس کے لئے چوبیس گھنٹے کنٹرول روم کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت کوروناوائرس کے پھیلا وکو روکنے کے لئے انتظامات کے تحت پیر کو سہ پہر سے اس کے فعال ہونے کے بعد تقریبا 400 فون کال موصول ہوئیں۔سی این آئی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیوں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این ایچ ای ڈائریکٹر بوپندر کمار نے کہا کہ جموں کشمیر میں کورونا وائر س کے خطرات کے پیش نظر جموں کشمیر کے تمام علاقوں میں اسکول ، کالجوں او ر یونیورسٹیوں میں 31مارچ تک درس و تدریس کا عمل معطل رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران تمام بورڈ اور یونیورسٹی امتحان مقرر ہ شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔ ادھر انتظامیہ نے آنگن واڑی سنٹرز کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے بتایا کہ وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹرز کو اگلے فیصلے تک بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ ایک احتیاطی تدبیر ہے۔واضخ رہے کہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی معلومات کے مطابق 705 افراد کو کورونا وائرس کے خدشات لاحق ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے۔قبل ازیں انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں چھ اضلاع میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر کورونا وائرس کے پیش نظر سرینگر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ کنٹرول روم نے دو ڈاکٹروں کی ٹیکنیکل سہولیات حاصل کی ہیں۔ گذشتہ رات نائٹ شفٹ کے ڈاکٹر زنے درجنوں فون کالز پرطبی اور تکنیکی مشورے دئے۔انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں یا اس سے باہر مقیم معلومات یا امداد کی تلاش کرنے والے افراد کو کہا ہے کہ وہ کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور پیدا ہونے والے خدشات کے فوری جواب حاصل کریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.