بربر شاہ سرینگر میں گرینیڈ بر آمد ، بعد میں ناکارہ بنا یا گیا
رنگریٹ سرینگر میں فوجی اہلکار حرکت قلت بند ہونے سے لقمہ اجل
سرینگر /11مارچ/ سی این آئی سرینگر کے بر بر شاہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گی جب سی آ ر پی ایف بنکر کے نزدیک گرینیڈ بر آمد ہو ا جس کو بعد میں ناکارہ بنا یا گیا ۔ ادھر زنگریٹ علاقے میں فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے بر بر شاہ علاقے میں اعلیٰ صبح اس وق سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سی آر پی ایف بنکر کے نزدیک نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا ۔ لیکن دستی بم نہ پھٹنے کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ کیمپ کے نزدیک گرینیڈ بر آمد ہونے کے ساتھ ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے واردات موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا جنہوںنے گرینیڈ کو نا کارہ بنایا ۔ اور اس دوران کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ بر آمد ہونے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ ادھر سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں فوجی اہلکار کی موت ہوگئی ہے۔سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں تعنیات ایک فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 127ریجمنٹ کے ایم پرم ایشورن اولڈ ایئرپورٹ پر تعنیات تھے اور آج صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔انہیں فوری نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حرکت قلب بند ہونے سے ہی فوجی اہلکار کی موت ہوئی ہے۔( سی این آئی )
Comments are closed.