وزیر مملکت برائے امور داخلہ کا راجیہ سبھا میں انکشاف، کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد حراست میں لئے گئے

سرینگر11مارچ/سی این ایس/ مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ تین سابق وزرائے اعلی ، محبوبہ مفتی ، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ سمےت جموں وکشمیر میں حراست میں لئے گئے4511 افراد میں سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی اےن اےس کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں شرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ سردار سکھدیو سنگھ دھندسا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلےمنٹ مےںانکشاف کیا۔ جن لوگوں پرپی ایس اے عائد کیا گیا ،ان میں تین سابق وزرائے اعلی ، محبوبہ مفتی ، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ شامل ہیں۔حکومت نے کہا کہ7357افراد جن میں پتھراوکے ملزم، شرپسند ، زیرزمین کارکن، علیحدگی پسند،شامل ہیں ، کو اگست ،2019 سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔کشمیر میں پی اےس اے کے تحت کل8 مرکزی رہنماوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 16 ستمبر ، 2019 کو ، رکن پارلیمنٹ اور تین بار سابق وزیر اعلی اور عمر عبد اللہ کے والد فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عمر ، محبوبہ اور فاروق عبداللہ ان درجنوں کشمیری سیاستدانوں میں شامل تھے جن کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان مےں سے بےشتر ک ورہا کےا گےا۔

Comments are closed.