سرینگر/10مارچ: کرناٹک کی ایک عدالت نے غداری کے کیس میں گرفتار تینوں کشمیری طلبا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سیشن جج کے این گنگا دھر نے اس سے پہلے 5 مارچ کو معاملے کی سماعت کے بعد اسے 10 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کرناٹک میں ملک سے غداری کے مقدمے میں گرفتار کئے گئے تین کشمیری طالب علم کو منگل کے روز ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔معاملے کی سماعت کے بعد اس معاملے کی تفتیش کے ابتدائی مراحل کی وجہ سے تینوں طلبا باسط عاشق صوفی ، طالب ماجداور عامر محی الدین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔طلبا کے وکیل بی ٹی وینکٹیش نے عدالت کے سامنے اپنے موکلوں کو بے قصور بتاتے ہوئے عدالت سے ان کی ضمانت منظور کرنے کی درخواست کی۔معلوم ہوا ہے کہ سرکاری وکیل سمترا انچتاگیری نے عدالت سے تینوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی پرزور وکالت کی۔تینوں طلبافی الحال عدالتی حراست میں ہیں اور بیلاگاوی کی ہندالگا جیل میں قیدہیں۔پولیس کے مطابق ان تینوں طلبا نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر ‘پاکستان کی حمایت میں اور ‘فری کشمیر’ کے نعرے لگا رہے تھے’۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلبا کو گرفتار کیا تھا۔( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.