صورہ میں ایک نرس اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی

قاضی گنڈ میں غیر ریاستی باشندہ پُر اسرار طور پر فوت

سرینگر/10مارچ// ٹرسٹ ہسپتال صورہ سرینگر کی سٹاف نرس اپنے کرائیہ کے کمرے میں پُراسرار طور پر مردہ پائی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں ایک غیر ریاستی مزدور اپنے کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر صورہ میں ٹرسٹ ہسپتال میں تعینات سٹاف نرس افروزہ اختر ساکنہ ڈورواننت ناگ کو اپنے کرایہ کے کمرے میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ اس دوران صورہ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کارروائی شروع کی اور معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں ونپو نامی گائوں میں ایک غیر ریاستی مزدو جس کی عمر 30برس کے قریب بتائی جاتی ہے کو اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ مذکورہ مزدور کی شناخت راجو سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.