کورونا وائرس سے موت نہیں ہوئی ہے:کمشنر سکریٹری لداخ

لہہ/9مارچ: کمشنر سکریٹری لداخ ریگزن سمفل نے کہا ہے کہ ’محمد علی جو چوشوت،لہہ کے رہنے والے تھے اور جن کی موت ہوئی ہے لیکن اب تک ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق کمشنر سکریٹری لداخ ریگزن سمفل نے مزید بتایا کہ ہلاک شدہ شخص کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ کو اسکریننگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کہنا قبل از ہوگا کہ مذکورہ شخص کی موت کورونا وائرس سے واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ موت کی وجہ کچھ دوسری ہی تھی۔ اس درمیان چوشوت نامی اس گاوں میں لوگوں نے تار بندی کی ہے تاکہ کوئی اس گاوں کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔ لوگوں نے لہہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص جو بیرونی ممالک سے سفر کر کے وارد ہو، بنا اسکریننگ کے گاوں میں داخلے کی اجازت نہ دیں۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.