فوجی سربرا ہ جموں کے دوروزہ دورے پر پہنچ گئے

جموں وکشمےر کی مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ ۔ دراندازی ، اور جنگجوؤں مخالف آ پر ےشنوں کی لی جا نکاری

سرینگر/25فروری /سی این ایس/ فوج کے سربراہ جنرل اےم اےم ناروانی منگل کو جموں کشمیر 2 روزہ دورے پر سر ےنگر پہنچ گئے ہےں۔ اپنے2 رو زہ دورے کے دوران فوجی سربراہ نے فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں بدلتے موسمی اور سیکورٹی حالات کے تناظر میں جموں وکشمےر کی مجموعی حفاظتی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا جس کے دوران فوج کے اعلیٰ کمانڈروںنے ان کو لائن آف کنٹرول پر دراندازی ، اور جنگجوؤں مخالف آ پر ےشنوںکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ نئی دلی سے براہ راست سرےنگر پہنچ گئے ان کے ہمراہ ویسٹرن ائر کمانڈ کے ائر آفیسر کمانڈنگ اَن چیف ائر مارشل اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھی تھے۔ ےہاں ان کا استقبال فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور ریاست میں فوج کے تینوں کور کمانڈروںنے کیا اور اس موقعہ پرفوج اور فضائیہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔فوجی سربراہ کے اس دورے کا مقصد بدلتے موسمی اور سیکورٹی حالات کے تناظر میں ریاست کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا ہے اورجنرل اےم اےم ناروانی نے برف پگھلنے کے بعد دراندازی میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر فوجی افسران سے احتیاطی تدابیر اور فوج کی تیاریوںسے متعلق جانکاری بھی حاصل کرےں گے۔ اپنے 2 روز دور ے کے دوران جنرل اےم اےم ناروانی لائن آ ف کنٹرول کی اگلی چوکےوں کا دور ہ بھی کےا۔ اس سلسلے مےںان کی سربراہی میں شمالی کمان ہیڈکوارٹر میں سینئر فوجی اور فضائیہ کے افسران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس مےں شمالی کمان کے سربراہ کے علاوہ ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں انجام دینے والی فورسز کمانڈروں نے انہےں رےاست کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دےں گے۔

Comments are closed.